امریکہ:حجاب پہننے پر مسلمان لڑکی کو سکول بس سے زبردستی اتار دیا گیا
یوٹا(آن لائن)امریکہ میں ایک 15 سالہ مسلمان طالبہ کو حجاب لینے کی وجہ سے سکول بس سے زبردستی اتار دیا گیا۔یوکا کے رہائشی خاندان کے وکیل رانڈال سپینسر کے مطابق ٹمپوہائی سکول میں زیرتعلیم جاناں باقر سے بس ڈرائیور نے انٹرکام کے ذریعے مخاطب ہو کر کہا کہ بس سے اتر جاؤ، تم یہاں کی نہیں ہو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ حجاب میرے مذہب کا حصہ ہے۔