لاہور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے پھانسی پانے والے کی سزا پر عملدرآمد روک دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرم عبدالقیوم کی سزا پر عملدرآمد روک دیا۔ دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت کے روبرو ملزم عبدالقیوم کے وکیل انس غازی نے مؤقف اختیار کیا کہ فوجی عدالت نے ملزم کا موقف نہیں سنا اور قواعد بھی پورے نہیں کئے۔ عدالت ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ملزم عبدالقیوم کی سزا معطل کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے۔ مزید سماعت 15 روز کے بعد ہوگی۔