پاکستان کے پاس آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کا اچھا موقع ہے: جوش ہیزل ووڈ
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) آسٹریلین بائولر جوش ہیزل ووڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کا اچھا موقع ہے۔ پاکستان کے فاسٹ باولرز اچھی فارم میں ہیں اور بلے بازوں نے بھی دوسرے ون ڈے میچ میں اعصاب پر قابو رکھا۔ پاکستان کے پاس آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کا اچھا موقع ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے ون ڈے میں مچل سٹارک کی کمی محسوس کریں گے۔