• news

انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ : تیسرے مرحلہ کے میچز گرائونڈز گیلی ہونے کے باعث نہ کھیلے جاسکے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلہ کے میچز گرائونڈز گیلی ہونے کے باعث نہ کھیلے جاسکے،تمام ٹیموں میں 1،1پوائنٹس دیدیا گیا۔لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں کے تیسرے مرحلہ کے تین میچز بارش کے باعث نہ کھیلے جا سکے، دونوں دن گرائونڈز گیلی ہونے کے باعث میچز ممکن نہ ہوسکے، ویسٹ زون بلیوز اور ایسٹ زون بلیوز، ایسٹ زون وائٹس اور نارتھ زون وائٹس اور نارتھ زون بلیوز اور ویسٹ زون وائٹس کا میچ کھیلا جانا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن