جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2017کا آغاز ہوگیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) باغ جناح ٹینس کورٹ میں جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2017کا آغاز ہوگیا۔ملک بھر سے شریک کھلاڑی پانچ روزہ ٹورنامنٹ میں دس سے اٹھارہ سال کے درمیان 5 ایج کیٹیگریز میں مدمقابل ہونگے۔ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے معصومانہ مطالبے بھی کردیئے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سرپرستی کرے تو وہ یقینی طور پر ٹینس کی دنیا میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ 5روزہ ٹورنامنٹ 21جنوری تک جاری رہے گا جس میں 18 سال کی ایج کیٹیگری میں خواتین کے مقابلے بھی ہونگے۔حکومتی عدم توجہ کے باوجود پاکستان میں ٹینس سٹارز کا ابھرنا یقینی طور پر خوش آئند ہے۔