ماڈرن پینٹا تھیلون کا تربیتی کیمپ ختم ہو گیا،کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹس‘میڈلز تقسیم
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)ماڈرن پینٹا تھیلون کا تربیتی کیمپ ختم ہو گیا، اختتامی روز کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹس اور میڈلز تقسیم کیے گئے ۔پاکستان مادڑن پینٹا تھیلون فیڈریشن کے زیر اہتمام نشتر پارک جمنیزیم میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں مجموعی طور پر 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا،4 افغان کھلاڑیوں نے بھی خاص طور پر کیمپ میں شرکت کی،انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ برنارڈ ماوس نے کھلاڑیوں کو خصوصی ٹریننگ کروائی ،پاکستان پینٹاتھیلون فیڈریشن کے صدرریاض فتیانہ نے اختتامی روز کیمپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور میڈلز تقسیم کیے،پاکستان پینٹا تھلون فیڈریشن کے سیکرٹری ظہور احمد کا کہنا تھا یہ اولمپکس کھیل ہے مگرپاکستان میں ابھی نیا ہونیکی وجہ سے اس کے بارے میں آگاہی فراہم کر نے میں مصروف ہیں۔