فیملی تنازع کے بعد باکسر عامرخان کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی ،عامر خان اوران کی فیملی گزشتہ سال سنیپ چیٹ پر شائع چند تصاویر کے باعث بھی کافی تنازعات کا شکار رہی، اور نئے سال کے آغاز میں عامر خان کو ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔برطانوی اخبار ’’دی سن ‘‘کی رپورٹ کے مطابق عامر خان کی ایک نازیبا ویڈیو امریکہ کی کئی بڑی پورن ویب سائٹس پر آن لائن لیک ہوئی، اس ویڈیو میں عامر خان اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ اسکائپ پر نازیبا انداز سے بات کرتے نظر آئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو عامر خان کی شادی سے قبل کی ہے۔ عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعدکچھ ایسی تصاویر شیئر کردی ہیں جنہوں نے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ۔ فریال مخدوم نے اپنی بیٹی کی عامر خان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ باکسنگ کر رہی ہے۔فریال مخدوم نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیںوراثت کا کمال قرار دیا۔ اس کے علاوہ فریال نے باپ بیٹی کی کچھ دیگر تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن پر انہوں نے ایسے کیپشن دیے ہیں جن سے پتا لگتا ہے کہ انہیں اپنے شوہر کا سکینڈل آنے سے کوئی فرق نہیں پڑا۔