16 ہزار سے زائد غیرملکیوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہیں: رپورٹ
اسلام آباد/ لاہور( این این آئی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے جس میں 16 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جن میں سے 11 ہزار 776 افراد پاکستان میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ نادرا کی مہم کے دوران 3640 غیرملکیوں نے رضاکارانہ طور پر بھی شناختی کارڈ واپس کئے۔ بورڈز نے 2014ء شناختی کارڈز کو درست قرار دیدیا ہے جبکہ 10 ہزار کیسوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ نادرا سسٹم سے تصدیقی مہم کے دوران 67983 گھس بیٹھیوں کی نشاندہی بھی ہوئی۔ دستاویز کے مطابق دوسرے مرحلے میں نادرا زونل بورڈز کو 21 ہزار 777 کیسز بھجوائے گئے تھے۔