افسوس ہے پاکستانی حکومت عافیہ کی رہائی کا موقع ضائع کر رہی ہے: امریکی وکیل
نیویارک (نیٹ نیوز) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی وکیل کیتھی مینلے نے کہا ہے مجھے نہایت افسوس ہے پاکستانی حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا سنہری موقع ضائع کر رہی ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں وکیل کیتھی نے کہا امریکی صدر براک اوباما حکومت چھوڑنے سے قبل کسی بھی سیاسی مضمرات کے بغیر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کر سکتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے پاکستانی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوئی باضابطہ درخواست جمع نہیں کروائی۔ انہوں نے کہا ابھی بھی امید کی کرن باقی ہے اور عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کی ہے براہ مہربانی ڈ اکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے اس نادر موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔