برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی پیکیج صنعتی خوشحالی کی طرف قدم ہے: خاور رشید
لاہور(کامرس رپورٹر) مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر خاور رشید نے وزیر اعظم کی جانب سے بر آمدی شعبے کے لیے 180 ارب روپے کے پیکج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات کے فروٖغ کیلئے خصوصی مراعات صنعتی خوشحالی کی طرف مثبت قدم ہے ۔ 180 ارب روپے کے پیکج کو برآمدات کے فروغ کیلئے 1 جنوری 2017 سے 30 جون 2018 تک استعمال کیا جائے گا۔ اس پیکج سے کاروباری لاگت کم ہوگی، ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، پاکستان کی ایکسپورٹ انڈسڑی ترقی کرے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔میاں نواز شریف اور اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں انکے تمام حکومتی رفقاء کار کا برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی پیکج کے اعلان پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔