زرداری کی جان مکین اور دیگر امریکی سینیٹرز سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
واشنگٹن (صباح نیوز+آن لائن)سابق صدرآصف زرداری نے امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرجان مکین اوردیگرامریکی سینیٹرزسے ملاقات کی جبکہ جان مکین کی جانب سابق صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی سینیٹرجان مکین سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان امریکہ تعلقات اور دہشتگردی کیخلاف جنگ سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سینیٹر شیری رحمٰن اور رحمٰن ملک بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ آصف زرداری امریکہ میں بیس جنوری کو نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سمیت دو فروری کو اوباما کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔دہشت گردی کے خاتمے میں دی جانے والی قربانیوں کو سینیٹر جان مکین نے سراہا۔