فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر قومی اسمبلی میں اتفاق رائے کی سینٹ پابند نہیں ہو گی: رضا ربانی
اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر قومی اسمبلی میں اتفاق رائے کی سینٹ پابند نہیں ہوگی، حکومت قومی اسمبلی کے لیڈرز کے اجلاس کو پارلیمانی اجلاس کا نام نہ دے کیونکہ اس میں سینٹ کی نمائندگی نہیں اور اگر حکومت نے یہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کر رکھی ہے تو بلاامتیاز تمام سیاسی جماعتوں کو اس مشاورت میں شریک کیا جائے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سینٹ اجلاس میں سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے نکتہ اعتراض کے موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کیا۔