• news

روس نے ایڈورڈ سنوڈن کے رہائشی اجازت نامے میں توسیع کر دی

ماسکو (اے پی پی) روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق امریکی خفیہ اہل کار ایڈورڈ سنوڈن کے رہائشی اجازت نامے میں توسیع کر دی گئی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے اپنے فیس بک پیغام میں کہا کہ سنوڈن اگلے ’چند برسوں‘ تک روس ہی میں رہیں گے۔ امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کی جانب سے مختلف ممالک اور افراد کی جاسوسی سے متعلق لاکھوں دستاویزات ایڈورڈ سنوڈن نے افشا کر دی تھیں اور وہ تب سے روس میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن