برطانوی باکسر انتھونی جوشواکو مسجد عبادت کرتے تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
دبئی (سپورٹس ڈیسک) برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کو دبئی کی ایک مسجد میں عبادت کرتی تصویرلگانا مہنگا پڑ گیا ۔ سوشل میڈیا صارفین وزیر اعظم تھریسامے سے انہیں ملک بدرکرنے کا مطالبہ کرنے لگے ۔ 27سالہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن انتھونی جوشوا دبئی میں پریکٹس سیشن کیلئے موجود تھے جہاں انہوں نے ایک مقامی مسجد کا دورہ کر کے اپنی تصاویر سوشل میڈیا ویب انسٹا گرام اور ٹویٹر پر شیئر کر دیں ۔تصاویر میں جوشوا اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ عبادت کرتے نظر آرہے ہیں ۔ کیپشن میں لکھا تھا ’’قسمت ‘سخت محنت اور ٹیلنٹ کے علاوہ عباد ت ایک مضبوط بنیاد ہے ۔اپنے ساتھی سے ملنا خوشی کی بات تھی جس نے ہمیں شام کی عبادت کروائی ۔ جوشوا کی ان تصاویر کو بعض افراد نے پسند نہ کیا اور انہیں شدید تنقید اور قابل اعتراض الفاظ کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایک صارف نے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے جوشوا کو مل بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔