• news

ایرانی خاتون ایتھلیٹ تصاویر جاری کرنے پر گرفتار‘50ہزار ڈالر جرمانہ ‘جیل بھیج دیا گیا

تہران (سپورٹس ڈیسک )ایرانی خاتون باڈی بلڈر کو سوشل میڈیا میں اپنی تصاویر جاری کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ خاتون باڈی بلڈر نے سوشل میڈیا پر 'قابل اعتراض' تصاویر جاری کی تھیں جس پر انھیں گرفتار کیا گیا ہے۔ان کو 50 ہزار ڈالر ادا نہ کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔خیال ہے کہ گرفتار خاتون ان دو ایتھلیٹس میں شامل تھیں جنھوں نے گزشتہ سال ستمبر میں عالمی مقابلوں میں شرکت کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن