تیسرے ون ڈے میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں ہینڈزکومب شامل
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان کردیا ‘ پیٹر ہینڈزکومب ڈیبیو کرینگے ۔ پیٹرہینڈز کومب کو زخمی آل راؤنڈر مچل مارش کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن نے ہینڈزکومب نے کہا کہ انھوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور وہ غیرمعمولی رہے ہیں اسی لیے اس سیزن میں ان کے لیے اچھا انعام ہے۔ ہمیں چار معیاری بلے بازوں کی ضرورت ہے اسی لیے انھیں موقع ملے گا۔پاکستان کیخلاف تیسرے میچ کیلیے آسٹریلوی ٹیم میں فاسٹ باؤلر بلی سٹین لیک بھی شامل ہیں جو مچل سٹارک کو آرام دیے جانے کے بعد ٹیم میں آئے ہیں۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔سٹیو سمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈزکومب، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسیویل، میتھیو ویڈ، جیمز فلکنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، بلی سٹین لیک۔