• news

جھنگ، اوکاڑہ: اوباشوں نے 6 ماہ کے بچے کی ماں سمیت 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

جھنگ/ اوکاڑہ (نامہ نگاران) اوباشوں نے 6 ماہ کے بچے کی ماں سمیت 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیل کے مطابق جھنگ میں سرور کالونی کے محمد ایوب نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس کو بتایا کہ صدام وغیرہ تین افراد نے مبینہ طور پر اس کی سولہ سالہ بیٹی مسماة (س۔ب) کو زبردستی اغواءکرلیا اور بعدازاں صدام نے زیادتی کانشانہ بنا دیا۔ نواحی قصبہ 5 فور ایل کے رہائشی اسماعیل کی شادی شد ہ بیٹی رمضانہ بی بی گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح ریاض، محمدی عرف ریمبو اور نسرین عرف زبیدہ اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اُسے 6 ماہ کے بیٹے ارما ن سمیت اغوا کرکے لے گئے جہاں اُسے ریاض عرف قاری اسلحہ کے زور پر دو ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس تھانہ صدراوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن