بھارت نے انگلینڈ کو دوسرا ون ڈے میچ ہرا کر سیریز جیت لی
کٹک (سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 15رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں پر 381رنز بنائے ۔ یوراج سنگھ نے 150اور مہندرا سنگھ دھونی نے 122رنز کی اننگاز کھیلی ۔ کرس ووکس نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔انگلینڈ کی آدھی ٹیم ہدف کے تعاقب میں206رنز پرپویلین لوٹ گئی ۔کپتان مورگن نے معین علی کے ساتھ 93رنز کی اننگز کھیل کر جیت کے قریب لے آئے تاہم وہ 102رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے ۔ انگلش ٹیم 8وکٹوں پر 366رنز بناسکی ۔ جیسن روئے نے 82اور معین علی نے 55اور روٹ نے 54رنز بنائے ۔ یوراج سنگھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ میچ میںمجموعی طور پر 747رنز بنے ‘بھارت میں کسی بھی میچ میں یہ دوسرا بڑا مجموعہ ہے ۔تیسرا میچ 22جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔