ہائیکورٹ: پنجاب سکواش ایسوسی ایشن میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کیلئے درخواست، سپورٹس بورڈ سے 8فروری تک جواب طلب
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے لیے دائر درخواست پر پنجاب سپورٹس بورڈ سے 8 فروری تک جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی نے ملک نسیم الحق کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ پنجاب میں زونل سکواش ایسوسی ایشنزکے انتخابات نہیں کرائے گئے، قانونی طور پر زونل ایسوسی ایشنز اپنے الیکشنز کے بعد پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کا انتخاب کرتی ہیں۔