• news

دھند کے باعث ایک ہی وقت میں متعدد پروازوں کی آمد، بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اوور لوڈ ہوگیا، کئی طیارے فضا میں چکر کاٹتے رہے

اسلام آباد (آئی این پی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) خراب موسم اور دھند کے باعث ایک ہی وقت میں متعدد پروازوں کی آمد کی وجہ سے راولپنڈی کا بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اوور لوڈ ہوگیا، لینڈنگ کے انتظار میں کئی طیارے فضا میں چکر کاٹتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو خراب موسم اور دھند کے باعث ایک ہی وقت میں تاخیر کا شکار ہونے والی متعدد پروازوں کی آمد تھی۔ فلائٹ انکوائری کا کہنا تھا کہ ایک ایک کرکے تمام پروازوںکو لینڈنگ کرائی جائے گی۔ دھند سے رکنے والی پروازیں اب پہنچ رہی ہیں، طیاروں کی پارکنگ کا بھی بڑا مسئلہ ہے۔ پی آئی اے کی مدےنہ سے آنے والی پرواز چھ گھنٹے تاخےر سے پہنچی پرواز نمبرPK - 714 نے رات ساڑھے بارہ بجے بےنظےر بھٹو ائرپورٹ اسلام آباد پہنچنا تھا لےکن پرواز جمعرات کی صبح آٹھ بجے آئی اسلام آباد آنے کے دوران راستے مےں دھند کے باعث پرواز کا رخ کراچی کی جانب موڑ دےا گےا تھا اور لےنڈنگ کے بعد پائلٹ گھر چلاگےا جہاں مسافرں نے احتجاج کےا تو دوسرے پائلٹ کے آنے پر پرواز بےنظےر بھٹو انٹر نےشنل ائرپورٹ پہنچائی گئی۔

ائر پورٹ اوور لوڈ

ای پیپر-دی نیشن