ےواے ای : 3 دہشت گردوں کو قید کی سزائیں
دبئی(آن لائن+اے پی پی)متحدہ عرب امارات کی عدالت نے دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں قصوروار قرار دےکر تےن افراد کو ایک سے پانچ سال تک قید کی سزا سنا دی ہے۔ یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق ابو ظبی کی وفاقی عدالت عظمیٰ نے دو اماراتی شہریوں کو ایک سے پانچ سال تک جیل کی سزا کا حکم دیا ہے۔تیسرے مدعا علیہ کا ایک عرب ملک سے تعلق ہے لیکن اس کے ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔اس کو عدالت نے تین سال قید کا حکم دیا ہے اور یہ سزا پوری ہونے کے بعد اس شخص کو ملک بدر کردیا جائے گا ،تینوں مشتبہ افراد نے شام میں ماضی میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم النصرہ محاذ کے لیے متحدہ عرب امارات میں دہشت گردی کا ایک سیل تشکیل دیا تھا۔
سزائیں