• news

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 40 پیسے مہنگی کرنیکی درخواست دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی 40پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے درخواست دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جس میں م¶قف اختیار کیا گیا ہے کہ دسمبر میں بجلی کی پیداوار پر 48 کروڑ روپے اضافی لاگت آئی کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 26 جنوری کو کی جائے گی۔
بجلی مہنگی کرنیکی درخواست

ای پیپر-دی نیشن