• news

جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ میں اوباشوں کی فیکٹری ملازمہ سمیت 3 خواتین سے زیادتی

جھنگ/ فیصل آباد/ اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف شہروں میں اوباشوں نے فیکٹری ملازمہ سمیت 3 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مدینہ ٹا¶ن کے علاقہ رسول پارک کی رہائشی فوزیہ نے تھانہ ویمن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ جڑانوالہ روڈ پر ایم ٹی ایم ملز میں کام کرتی ہے اور اس کا ساتھی ورکر بابر اکرام اس پر بری نظر رکھتا تھا جس نے اپنی بہنوں حنا اور ہما کے ذریعے ورغلا کر مجھے اپنے گھر بلوایا اور کمرہ میں بند کر کے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے فحش تصاویر اور ویڈیو بنا لی۔ اوکاڑہ کے نواحی چک 10 فور ایل میں اسد نامی شخص 14 سالہ (ص) کو زبردستی اپنی دکان کے اندر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ کے موضع ڈبکلاں کے رہائشی غلام عباس نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ ندیم نے اس کی پندرہ سالہ بھتیجی مسماة (ف) کو قابو میں کر کے مبینہ طور پر اس کی عصمت دری کی۔ پولیس نے واقعات کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن