لیبیا : امریکی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں‘ تربیتی کیمپ پر 100 بم گرائے‘ 80 سے زائد دہشت گرد ہلاک
طرابلس (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) امریکی بمبار طیاروں نے لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پربمباری کی امریکی حکام کے مطابق فضائی حملے میں داعش کے 80سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فضائی بمباری سرت شہر کے نواحی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر کی گئی، لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ صدر اوباما کی اجازت پر کیا گیا۔پینٹاگون چیف نے کہا ہے کہ امریکہ نے لیبیا میں داعش کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا 100بم پھینکے گئے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا ان میں یورپ پر حملوں کا منصوبہ بنانے والے بھی شامل تھے۔سرت شہر سے 45 کلو میٹر دور کیمپ کو یو ایس بی 2 طیاروں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پینٹاگون نے بتایا یہ جنگجو سرت سے فرار ہوگئے تھے۔
لیبیابمباری