کراچی:سکےورٹی اداروں نے متحدہ لندن کے3 کارکنوں کو حراست میں لے لیا
کراچی(این این آئی) سیکورٹی اداروں نے کراچی کے علاقوں لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا سے متحدہ قومی موومنٹ(لندن)کے سیکٹرانچارج سمیت 3 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنےوالے ادارے نے لیاقت آباد میں چھا پا ما رکر ایم کیو ایم لندن کے2کارکنوں ارشد اور شارق کو حراست میں لے لیا، اس سے پہلے گلبرگ بلاک 15 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر انچارج کامران ہاشمی کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق زیر حراست کارکنوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی اداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گینگ وار سمی کے ملزم ت5ملزمان کوگرفتار کرلیاہے ۔پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں انویسٹی گیشن ٹیم نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ دوسری جانب جوہر آباد میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی/حراست