• news

پنجاب: متعدد این جی اوز کو کام بند کرنے کا حکم دیدیا گیا: آئی اے رحمان

اسلام آباد (رائٹرز) پاکستانی حکام نے حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث متعدد انسانی حقوق تنظیموں کو کام بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان کے عہدیدار آئی اے رحمان نے بتایا کہ پولیس اور سکیورٹی حکام نے ایک درجن این جی اوز کو آپریشن روکنے کا حکم دیا ہے جس میں سے زیادہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ انہوں نے الزام لگایا این جی اوز کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزارت داخلہ نے کئی این جی اوز کو کام کرنے کیلئے لیٹرز جاری کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن