• news

جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ محمد شعیب، امن عتیق فائنل میں پہنچ گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیسری جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے روز بوائز انڈر 18 کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی حارث عرفا ن الحق کو ان سیڈڈ سوئی نادرن گیس کے محمد شعیب نے 7-5, 6-7, 6-4 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر18 بوائز کے دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد کے امن عتیق خان نے کے پی کے یوسف خان کو ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 18 گرلز پہلے سیمی فائنل میں ماہین آفتاب نے ماہا سید کو ، دوسرے سیمی فائنل میں شمزہ طاہر نے ندا اکرم ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔انڈر 18 بوائز ڈبلز کے دوسرے سیمی فائنل میں حذیفہ عبدالرحمان اور امن عتیق خان نے محمد سید اور حمزہ بن ریحان کوہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 16 کے سیمی فائنل میں حمزہ بن ریحان نے نعلین عباس ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر14 کے پہلے سیمی فائنل میں نعلین عباس نے عبدالحنان خان کو، فیضان فیاض نے احمد کامل ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن