خواجہ ندیم سپورٹس کی صوبائی سٹیرنگ کمیٹی میں شامل
لاہور (سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) پنجاب کے مختلف اضلاع میں پلے فیلڈز اور سپورٹس گرائونڈز کی تعمیر کے لئے بنائی جانے والی صوبائی سٹیئر نگ کمیٹی میں لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد کو بطور رکن شامل کرلیا گیا ۔خواجہ ندیم احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے انہیں کمیٹی میں شامل کرکے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔