• news

ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنا منٹ :فاٹا‘کراچی بلیوز ‘کراچی وائٹس‘پشاور کی ٹیمیں کامیاب

لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنا منٹ میں فاٹا نے لاہور وائٹس ‘کراچی بلیوز نے اسلام آباد‘کراچی وائٹس نے راولپنڈی ‘پشاور نے لاہور بلیوز کو شکست دید ی۔ بارش سے متاثرہ میچ میںلاہور وائٹس نے 47اوورز میں9وکٹوں پر 256رنز بنائے ۔ فاٹا نے خوش دل خان کے ناقابل شکست 102رنز کی بدولت ہدف تین وکٹوں پرپورا کرلیا ۔کراچی بلیوز نے اسلام آباد کیخلاف ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 49رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ اسلام آباد نے چھ وکٹوں پر 224رنز بنائے ۔کراچی بلیوز نے 32اوورز میں دو وکٹوں پر 188رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی ۔ ۔ کراچی وائٹس نے 8وکٹوں پر 259رنز بنائے ۔ سہیل تنویر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔ راولپنڈی کی ٹیم 206رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ پشاور نے لاہور بلیوز کو ہرایا۔ پشاورکی ٹیم بارش سے متاثرہ میچ میں چالیس اوورز میں200رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ رضا علی ڈار نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔سلمان بٹ کی قیادت میں لاہور وائٹس کی ٹیم 25.1اوورز میں صرف 66رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے ۔زین الحسن نے 19رنز بنائے ۔ سلمان بٹ صفر ‘کامران اکمل دو ‘سعد نسیم چھ ‘ظفر گوہر چار رنز پر آئوٹ ہوئے ۔ افتخار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن