• news

سٹیج ڈرامہ ’’دیکھ تماشا دیکھ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کروں گی: کرینہ جان

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ کرینہ جان پنجاب تھیٹر گوجرانوالہ میں سٹیج ڈرامہ ’’دیکھ تماشا دیکھ‘‘ کے مرکزی کردار ادا کریںگی اور اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی ۔ کرینہ جان نے کہا کہ وہ سٹیج ڈراموں میں فحش ڈانس کی سخت مخالف ہیں ان کا کسی اداکارہ سے کوئی مقابلہ نہیں ،وہ اپنے کام کو انتہائی خلوص کے ساتھ اور عبادت کا درجہ دے کر کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ بہت کم عرصے میں وہ اپنی ہم عصر اداکارائوں سے کہیں آگے نکل چکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر اداکارہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سٹیج کے ساتھ فلم کے بڑے پردے پر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اگر مجھے کسی فلم میںاہم اور پرفارمنس سے بھرپور کردار کی آفر کی گئی تو میں انکار نہیں کروں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن