• news

آسٹریلین اوپن ٹینس: اعصام الحق کی جوڑی کو دوسرے راؤنڈ میں شکست

میلبورن (سپورٹس ڈیسک) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی کو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بیکر اور مکٹک نے اعصام اور ملزر کو شکست دی۔ آسٹریلین اوپن 2017 کے تیسرے مرحلے میں عالمی نمبرایک اینڈی مرے، روجرفیڈرر اور خواتین کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی اینجلیق کربر نے فتوحات کے ساتھ چوتھے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔برطانیہ کے عالمی نمبرایک کھلاڑی اینڈی مرے نے امریکی کھلاڑی سیم کوئیرے کو 6-4، 6-2 اور6-4 سے شکست دے کر اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ پاکستان آل رائونڈ شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے دوسرے مرحلے میں ڈبلز مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلی۔ امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز کو گوریلا کہنے والے کمنٹیٹر ڈگ ایڈلر کو فارغ کردیا گیا۔ اگرچہ ان کا اسرار رہا کہ گوریلا لفظ معنی کے اعتبار سے مختلف تھا۔ براڈ کاسٹر کا کہنا ہے کہ ایڈلر کو کمنٹری کرتے ہوئے زیادہ محتاط رہنا چاہئے تھا انہوں نے یہ الفاظ سٹیفنی ووئجل کے خلاف وینس کی فتح پر کہے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن