نوائے ادب انٹرنیشنل کا تازہ شمارہ
نوائے ادب انٹرنیشنل کا تازہ شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ اس شمارہ کو بڑی محنت اور خوبصورت طریقے سے مستقل شائع کرنے میں مدیر اعلیٰ صدام ساگر‘ مدیر وسیم عالم‘ نگران ڈاکٹر سعید اقبال سعدی اور دیگر تمام ادارتی ممبران کی بھرپور کوششیں شامل ہیں۔ ہر نیا آنے والا شمارہ بڑا دلکش اور پہلے سے زیادہ پرکشش ہوتا ہے۔ اس میں نہ مقدار بلکہ معیار کو بھی پورا پورا سامنے رکھا جاتا ہے۔ نوائے ادب انٹرنیشنل کا ہر شمارہ ایک خاص نمبر ہوتا ہے۔ اس تازہ شمارے سے پہلے ڈاکٹر اجمل نیازی‘ احمد عقیل روبی‘ علامہ امین خیال‘ اعزاز احمد آذر جیسی قدآور شخصیات کے علاوہ بھی کئی ایک خصوصی نمبر شائع ہو چکے ہیں۔
اس مرتبہ کے نوائے ادب انٹرنیشنل میں معروف براڈ کاسٹر‘ شاعر‘ ادیب‘ کہانی کار‘ کالم نگار اور ڈرامہ نگار ڈائریکٹر حمید نظامی پریس انسٹیٹیوٹ آف پاکستان عہد موجود کی قابل قدر شخصیت جناب ابصار عبدالعلی کی ادبی خدمات کے اعتراف میں خصوصی نمبر کا اہتمام کیا گیا۔ (تبصرہ: وسیم عالم)