• news

’’دہشت گردی کا خطرہ‘‘ دوستی بس سروس اور سمجھوتہ ایکسپریس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر نئی دہلی لاہور ’’دوستی‘‘ بس سروس اور سمجھوتہ ایکسپریس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے بتایا ہے کہ دہشتگرد گروپ وفاقی دارالحکومت میں بھارتی یوم جمہوریہ پر تقریب میں گڑ بڑ کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں اس سلسلے میں وہ سمجھوتہ ایکسپریس اور نئی دہلی لاہور بس سروس کو نشانہ بناسکتے ہیں جس کے بعد سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن