• news

پرویز راٹھور وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پرویز راٹھور وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین مقرر کردیئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محمد پرویز راٹھور پولیس سروس گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ پرویز راٹھور ریٹائرمنٹ کے بعد پیمرا میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ محمد پرویز راٹھور کی بطور چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن