• news

نیب کا یوسف رضا گیلانی کیخلاف ایم ڈی سینڈک کی غیر قانونی تقرری پر تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد (آن لائن) نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف سینڈک پراجیکٹ کے ایم ڈی کی غیر قانونی تقرری پر تحقیقات کا آغاز کردیا اور یوسف رضا گیلانی کو 31 جنوری سے پہلے شامل تفتیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نیب نے اسی کیس میں سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کا بیان ریکارڈ بھی کرلیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی 31 جنوری سے پہلے نیب کے رو برو پیش ہوکر ایم ڈی رازق سنجرانی کی تقرری پر اپنے اختیارات کی وضاحت کریں۔ ایم دی رازق سنجرانی کو صرف 26 سال کی عمر میں گریڈ 22 میں تقرری کرکے ایم ڈی سینڈک شیل لگا دیا گیا تھا۔ نیب نے اس کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم‘ جوائنٹ سیکرٹری وزارت پیٹرولیم اور سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن