• news

صدر ممنون‘ اسحاق ڈار کی گورنر ہائوس آمد سعید الزمان صدیقی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

کراچی (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت ممنون حسین نے خاتون اول کے ہمراہ جمعہ کی صبح گورنر ہاؤس میں سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے اظہار تعزیت کیں۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی بھی موجود تھے۔ صدر نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا بھی کی۔ تعزیتی کتاب میں صدر مملکت نے کہا کہ ملک و قوم کے لئے جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مرحوم نے ہمیشہ ملک کے مفاد کو ترجیح دی۔دوسری جانب خاتون اول نے بیوہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے تعزیت کی۔ دریں اثناء وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بھی سعید الزمان صدیی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

ای پیپر-دی نیشن