دہشت گرد اٹھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہیں ہرمحاذ پر شکست دیں گے :آرمی چیف
راولپنڈی (آن لائن+ آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پارا چنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش میں ناکام ہوچکے ہیں۔ پاک فوج دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دیگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پارا چنار کی سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی آرمی چیف نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور انکے ساتھ جتنا تعاون ہو سکے کیا جائے جبکہ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اِکا دُکا رہ جانے والے دہشت گرد دوبارہ سر اٹھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور کارروائیاں کر رہے ہیں‘ لیکن انہیں پاک فوج ہر محاذ پر شکست دیگی۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کرکے پارا چنار دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔