ٹرمپ کی صدارت کا پہلا دن‘ دفتر پر بچوں کا قبضہ رہا حلف برداری پرتقریر غیر واضح‘ مایوس کن تھی: امریکی میڈیا
واشنگٹن(صباح نیوز+آن لائن) ٹرمپ کی صدارت کے پہلے دن دفتر پربچوں کاقبضہ رہا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے آفس سنبھالنے کے بعداپنی ٹیم کی ذمہ داریوں کے نوٹسز پر دستخط کرنا شروع کیے تو پوتے ، پوتی ، نواسی اور خاندان کے دیگر افراد کے درمیان گھرے نظر آئے۔امریکی میڈیا نے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریر کو غیر واضح اور مایوس کن قرار دیدیاتاہم انکا خطاب ختم ہوتے ہی سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا گروپس نے صدر ٹرمپ کی تقریر کو غیر واضح اور مایوس کن قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں میڈیا سے وابستہ افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں گزشتہ انتظامیہ کی مذمت کی اور متوسط امریکیوں کے حوالے سے مایوس کن مستقبل کی بات کی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخالفین پر تنقید کرنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیا۔ سوشل میڈیا پر بیانات کے ساتھ ٹرمپ جن خبروں کا حوالہ دیتے تھے وہ سچ پر مبنی نہیں ہوتی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران اپنے سیاسی مخالفین، اوباما انتظامیہ اور دیگر ڈیموکریٹس کی قانونی حیثیت اور وفاداری پر جھوٹے دعوے کر کے تنقید کرتے رہے۔ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کی ایکٹیوٹیز کا تجزیہ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے ٹرمپ اپنے بیانات کے ساتھ ایسی خبروں کا حوالہ دیتے ہیں جن کی رپورٹنگ سچ پر مبنی نہیں ہوتی تھی اور سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیو کو بھی ردو بدل کر کے پیش کیا جاتا تھا۔