• news

ایک ہفتے میں فارمی انڈے 17 روپے درجن، 1 سبزیاں، پھل 11 روپے کلو تک مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 13 سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 11 روپے کلو جبکہ فارمی انڈروں کی قیمت میں 17 روپے تک درجن اضافہ ہوگیا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ٹماٹر 8 روپے اضافے سے 30، کھیرا 6 روپے اضافے سے 33، لیموں چائنہ 2 روپے اضافے سے 53، میتھی 2 روپے اضافے سے 20، پھول گوبھی 4 روپے اضافے سے 17، گھیا کدو 11 روپے اضافے سے 33، شملہ مارچ 11 روپے اضافے سے 53، بھنڈی 10 روپے اضافے سے 74 اور 4 روپے اضافے سے 35 روپے کلو جبکہ سیب سفید 2 روپے اضافے سے 53، کھجور ایرانی 5 روپے اضافے سے 146، گنڈیریاں 5 روپے اضافے 38 روپے اور امرود 4 روپے اضافے سے 51 روپے کلو فروخت ہوتے رہے۔ اسی طرح فارمی انڈے 17 روپے اضافے 135 روپے درجن فروخت کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن