• news

امریکی سینٹ نے جیمز میٹس کے سیکرٹری دفاع نامزدگی کی منظوری دیدی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی سینٹ نے ریٹائرڈ میرین جنرل جیمز میٹس کو سیکرٹری دفاع مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ یوں سینٹ نے ٹرمپ کی کابینہ کے پہلے رکن کی منظوری دیدی ہے۔ جیمز میٹس 2013ء میں فور سٹار امریکی چیف آف سنٹرل کمانڈ کے طور پر ریٹائر ہوئے تھے۔ جیمز میٹس کو ریٹائرمنٹ کے بعد 7 سال گزرنے کے قانون کو بائی پاس کرنے کیلئے منظوری درکار تھی تاہم کانگریس نے گزشتہ ہفتے انہیں یہ رعایت دینے کی منظوری دیدی تھی۔ جیمز میٹس 2004ء میں عراق کے شہر فلوجہ میں کارروائیوں کی بنا پر ’’میڈ ڈاگ‘‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن