• news

بھارت پاکستان کیساتھ قربت پر پریشان نہ ہو: روسی رکن پارلیمنٹ

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) روسی پارلیمنٹ کے رکن نے بھارت سے کہا ہے وہ پاکستان اور روس کی قربت پر تشویش کا اظہار نہ کرے اور پریشان نہ ہو۔ ماسکو نئی دہلی کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہونے دیگا۔ حالیہ عرصے میں پاکستان اور روس کی قربت نے بھارت کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ روسی ایوان زیریں کے رکن یاشے سلاونیکو نوف نے اس حوالے سے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماسکو نئی دہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات میں کبھی کوئی تنائو نہیں رہا۔

ای پیپر-دی نیشن