• news

داعش کیخلاف نوجوان بھرتی کرنے کا الزام‘ انصار الحسین پر پابندی عائد

اسلام آباد (عمران مختار‘ دی نیشن رپورٹ) حکومت نے شام میں داعش کے خلاف لڑنے کیلئے شیعہ نوجوان کو بھرتی کرنے کے الزام میں ایک اور تنظیم انصار الحسین پر پابندی لگا دی ہے۔ اس تنظیم پر پابندی گزشتہ بر س30 دسمبر کو لگائی گئی تھی جس کے بعد پابندی کی زد میں آنے والی تنظیموں کی تعداد 64 ہو گئی۔ نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (ٹیکٹا) کے ایک عہدیدار نے اس سوال پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ انصارالحسین ایسی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کے تھنک ٹینک عامر رانا نے بتایا کہ قبائلی علاقوں میں پاراچنار اور اورکزئی ایجنسی میں انصارالحسین کے نام پر گروپ شیعہ نوجوانوں کو بھرتی کر رہا ہے اور یہ نوجوان ایران کے راستے شام میں داعش کیخلاف لڑنے کیلئے بھیجے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا انصارالحسین تنظیم ایسی کارروائیوں میں ملوث نہیں ہے۔ یاد رہے وفاقی حکومت دہشت گردی اور عسکریت پسندی میں ملوث 14 تنظیموں پر پابندی لگا چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن