• news

سنگین غداری کیس: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ خصوصی عدالت کے جج مقرر

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کے جج تبدیل کردیئے گئے ۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحییٰ آفریدی خصوصی عدالت کے جج ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے جج جسٹس مظہر عالم کیس کی سماعت کر رہے تھے لیکن انہیں سپریم کورٹ کا جج بنا گیا تھا جس پر وزارت قانون نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کو کہا تھا تو انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحییٰ آفریدی کو خصوصی عدالت کا جج تعینات کردیا ہے اور اس حوالے سے وزارت قانون نے بھی منظوری دیدی ہے۔ اب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحییٰ آفریدی ہی خصوصی عدالت میں مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کے مقدمے کی سماعت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن