• news

بدین: سول ہسپتال انتظامیہ کا پرچی کے بغیر داخلے سے انکار‘ خاتون نے صحن میں ہی بچے کو جنم دیدیا

بدین (آئی این پی) بدین میں سرکاری ہسپتال میں انتظامیہ کی جانب سے پرچی کے بغیر خاتون کو داخل کرنے سے انکار پر خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دیدیا۔ ہفتہ کو بدین کے سول ہسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کو پرچی کے بغیر داخل کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ہسپتال کے صحن میں ہی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے بدین کی شہری حاملہ خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا مگر عملے نے پرچی نہ ہونے پر داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے انتظامیہ سے منت سماجت بھی کی کہ پرچی بعد میں بن جائے گی خاتون کا علاج شروع کیا جائے مگر کسی نے ایک نہ سنی۔ تاہم اس دوران خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن