• news

کورٹ مارشل کا شکار بھارتی فوجی 26 سال بعد نوکری پر بحال وزارت دفاع کو 5 کروڑ جرمانہ

نئی دہلی (نیٹ نیوز) انڈیا کی آرمڈ فورسز ٹربیونل (اے ایف ٹی) نے 26 سال پہلے کورٹ مارشل کا شکار ہونے والے ایک سکینڈ لیفٹیننٹ کی سروس دوبارہ بحال کرکے وزارت دفاع پر 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی افسر شتروگھن سنگھ چوہان چھٹی راجپوت بٹالین میں سیکنڈ لیفٹننٹ کے عہدے پر فائز تھا کہ 1991ء میں سرینگر میں تعیناتی کے دوران اس کا کورٹ مارشل کر دیا گیا۔ ایس ایس چوہان کے خلاف فیصلے میں اسے بھگوڑا قرار دینے کے علاوہ ذہنی طور پر بھی بیمار قرار دیا گیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن