بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو ہٹانے کا اختیار وزیراعلیٰ سندھ کو مل جائیگا، ایکٹ میں چوتھی ترمیم کا مجوزہ مسودہ تیار
کراچی (وقائع نگار)حکومت سندھ نے بلدیاتی ایکٹ 2013 میں چوتھی ترمیم کیلئے مجوزہ مسودہ تیارکرلیا ہے۔ مئیر، ڈپٹی میئر چیئرمین اور وائس چیئرمین کوعہدوں سے ہٹانے کے طریقہ کارکونئی ترمیم کے ذریعہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو ہٹانے کا اختیار بلدیاتی کونسلزکی بجائے وزیر اعلی سندھ اورلوکل گورنمنٹ کودیا جائیگا۔ مجموزہ ترمیمی بل منظوری کیلئے جلد سندھ اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے معاملہ پرحکومت سندھ پہلے ہی تنازعات کا شکارہے تاہم اس صورتحال میں سندھ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت سندھ نے بلدیاتی ایکٹ 2013ء میں چوتھی ترمیم کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔