جڑانوالہ قتل کے 2 مقدمات کا فیصلہ میاں بیوی کوعمر قید، شک کی بنا پر 4 ملزم بری
جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل سیشن جج عامر شہباز میر نے تھانہ لنڈیانوالہ کے قتل کے دو مختلف مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان میاں بیوی کو عمر قید جبکہ قتل کے دوسرے مقدمہ میں شک کی بنا کر 4 افرا د کو بری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج عامر شہباز میر نے تھانہ لنڈیانوالہ کے قتل کے مقدمہ میں ملزمہ اقراء اور اسکے شوہر غلام مرتضیٰ کو عمرقید کا حکم سنا دیا۔ پولیس استغا ثہ کے مطابق ملزمہ اقراء کے چک نمبر 628؍ گ ب کے رہائشی طارق سے مبینہ تعلقات تھے جس پر اس نے اپنے ہی شوہر سے ملکر اپنے ہی گائوں کے طارق کو قتل کرکے نعش فصل کماد میں دبا دی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے سماعت کے عدالت بھیج دیا تھا جبکہ تھانہ لنڈیانوالہ کے دوسرے مقدمہ قتل میں ملزمان علی شیر، عمر حیات، ذوالفقار، انور سکنہ موضع ہرچوکی کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کی بنا پر بری ک دیا۔