مسلمان کبھی اپنے نبیؐ کی ناموس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے : مولانا احمد مدنی
لاہور ( سپیشل ر پورٹر)جمعیت علماء اسلام (ف)پنجاب کے رہنماء مولانااحمد مدنی نے کہا کہ قادیانیت نوازی حکمرانوں کو لے ڈوبے گی ،مسلمان کبھی بھی اپنے نبی ؐکی ناموس پرسمجھوتا نہیں کرسکتے،چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیت کے سپر د کرناقادیانیت نوازی ہے،قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام جس نے ملک کے راز فاش کئے اور ملک کو ملعون کہا،قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کو اس کانام دے کرمسلمان کے جذبات کا امتحان لیا گیا،اگر کسی شعبہ کانام کسی ڈاکٹر کے نام پر رکھنا ہی ہے توڈاکٹر عبدالقدیرجیسے بے شمار مسلمان ڈاکٹرہیںان کے نام پررکھا جائے۔