• news

تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال لمحہ فکریہ ہے : اکمل اویسی پیرزادہ

لاہور(نیوزرپورٹر)سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات پاکستان کے زیر اہتمام منشیات کی روک تھام میں سول سوسائٹی کا کردار کے حوالے سے گزشتہ روز سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اے این ایف ،سوشل ڈیپارٹمنٹ سمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح میں منعقدہ سیمینار کی صدارت اکمل اویسی پیرزادہ نے کی ۔اے این ایف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرفاطمہ، محمد عمران، رضوان اکرم شیروانی ، عاصم امین، ڈائریکٹر ارشاد وحید، عارف صدیقی، ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر ظفر اقبال میاں، محمد فاضل بھٹی اور محمد علی نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکمل اویسی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال لمحہ فکریہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن