• news

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے وفد کی سراج الحق سے ملاقات‘ اے پی سی میں شرکت کی دعوت

لاہور ( سپیشل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا ، جے یو آئی کے رہنما مولانا امجد خان اور مولانا عزیز الرحمن نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اور انہیں یکم فروری کو قانون تحفظ ناموس رسالت ؐ کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کاد عوت نامہ پہنچایا ۔ اس موقع پر مولانا عبدالمالک اور مولانا قطب بھی موجودتھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ یہ امت مسلمہ کا اہم مسئلہ ہے ہم سینیٹ اور اسمبلی میں بھی اس مسئلے کو اٹھاتے رہتے ہیں لیکن لبرلز کو سمجھ نہیں آتی وہ کیوں اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ۔ہم اس مسئلے میں آپ کے ساتھ ہیں۔دریں اثنا جماعت اسلامی شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے امیر ضلع سرفراز احمد خان ، قیم ضلع زاہد عمران کوروٹانہ اور میاں اسد اللہ کی قیادت میں ملاقات کی ۔

ای پیپر-دی نیشن